وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں لوڈشیڈںگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹے میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، 48 گھنٹوں کے دوران سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سسٹم میں مزید بجلی آج شامل کردی جائے گی، سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔