• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پرآئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کرلیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کرلیا، پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے۔

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتا تھا گھبراؤ مت، لیکن سارے گھبرا گئے، تین سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی، 20 لاکھ تک ہر پاکستانی قرض لے سکتا ہے ۔

تازہ ترین