پشاور (خبرنگار خصوصی)خیبر پختونخوا کے 4اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مردان‘ بنوں اور لوئر دیر میں مختلف ویلج کونسلوں میں جنرل اور خواتین کے لئے مخصوص خالی نشستوں سمیت ہری پور میں ضلع کونسل کی ایک خالی نشست پر انتخابات ہوں گے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 34990ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مردان کے 5373‘بنوں کے 6962‘ ہری پور کے 20697اور لوئر دیر کے 1958ووٹرزشامل ہیں۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ مردان میں 5‘بنوں میں 7‘ ہری پور میں 17اور لوئر دیر میں 1پولنگ سٹیشن پر پولنگ ہوگی۔