• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن بغیر ایموجی والے دنوں کو یاد کرنے لگے

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ان دنوں کو یاد کرنے لگے جب مداح بغیر ایموجی اسٹارز سے اپنے پیار و جذبات کا اظہار کیا کرتے تھے۔ 

انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں امیتابھ بچن کو ان کی ایک مداح کو آٹوگراف دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انھوں نے اپنے اس دور کا موازنہ ٹیکنالوجی سے گھرے اس دور سے کیا اور کہا کہ وہ دن چلے گئے جب لوگ اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کرتے تھے۔ 

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اس لڑکی کے تاثرات دیکھیے، لیکن موجودہ دور میں یہ سب صرف ایک ایموجی میں ڈھل گئے۔ 

ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔



تازہ ترین