• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائلہ شریف کو ٹیم سائیڈ کونسل کا کونسلر منتخب ہونے پر استقبالیہ دیا گیا

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)برطانیہ کے شہر آشٹن میں خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے اور انکی امداد کے لیے قائم گروپ نے چیئر پرسن خوش آمدید گروپ نائلہ شریف کو ٹیم سائیڈ کونسل کا کونسلر منتخب ہونے پراستقبالیہ دیا اور ساتھ میں خوش آمدید گروپ کے زیرانتظام خواتین کے لیےمختلف کورسز مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کا اہتمام اعزازی آرگنائزرعائشہ ندیم، ندرل احمد، ارباب سعید، شگفتہ ارشد، انیلہ مجید، مریم فرزند، تہمینہ بیگ، مدیحہ غفور، امینہ عمران، نزیر اشرف اور جسٹن ہالینڈ عائشہ دین، سنہا رضا نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ ٹیم سائیڈ کے علاقہ میں خواتین کو مضبوط اور اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے کام کر رہے ہیں، پچھلے ڈیڑھ برس سے لاک ڈاؤن کے باوجود ہم نے خواتین کو ڈیجیٹل سماجی رابطوں کے ذریعہ کام کاج کے مختلف ہنر سکھائے ،جسٹن ہالینڈ کاکہنا تھا کہ میں نے خوش آمدید گروپ کے ذریعے مختلف کورسز کیے ہیں جن سے میں روزگارتلاش کر سکتی ہوں ۔ خوش آمدید گروپ کی بانی چیئر پرسن سرور ابراہیم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کورونا کے بعد ہم پہلی دفعہ اکٹھے ہوئے ہیں، جسکے دوررس نتائج برآمد ہوں گے -آمنہ سعید نے کہا میں نے خوش آمدید گروپ سے کورسز کیے ہیں اس سے میرے کیریئراور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اعزازی آرگنائزر عائشہ نعیم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بھی زوم کے زریعے ہم نے کورسز اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، ۔گروپ کی رکن عائشہ نے اس موقع پر کہا کہ خوش آمدید گروپ کی وجہ سے میں نے مینٹل ہیلتھ کی کلاسز لیں جس کی وجہ سے میں اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں۔
تازہ ترین