• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازنے کیلئے تحریک کا آغاز

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوٹیوب پر ایک تحریک چلائی گئی ہے۔ اردو زبان میں دلچسپی رکھنے والے اور ادبی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے ڈاکٹر نریشن راج نے دلیپ کمار کو بھارت رتن دلانے کے لئے ویڈیو کے ذریعے تحریک چلاتے ہوئے لوگوں سے حمایت طلب کی ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کو 50 کروڑ لوگوں تک پہنچانے کا ہدف رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دلیپ کماروہ شخصیت ہیں جنہیں بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر نریش نے کہا ہے کہ جس دن دلیپ کمار کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا اس دن اس ایوارڈ کا قد اور اونچا ہو جائے گا۔

تازہ ترین