• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر آئینی کوٹہ سسٹم اور دہرا معیار ختم کیا جائے، فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے زیر اہتمام پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ پر اے پی ایم ایس او کے 43 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں عوام ، کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، اس موقع پر کیک کاٹاگیا، تنظیم کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی کوٹہ سسٹم اور دہرا معیار ختم کیا جائے،اگر سندھ میں آئینی یا غیر آئینی کوٹہ سسٹم ہے تو ہر صوبے میں ہونا چاہئے،بہت جلد مظلوموں کیلئے خوشخبری آئے گی، ڈوبتا سورج بتائے گا، تم اور کتنی دیر ہو ہم اور کتنی دیر ہیں،انہوں نے کہا کہ بانیاں پاکستان نے ہمیشہ قربانیاں پیش کیں،بانیاں پاکستان کی موجودہ نسل نے گیارہ جون کو انقلابی دن بنایا، اے پی ایم ایس او وہ واحد طلباء تنظیم ہے جس نے سیاسی پارٹی کو جنم دیا،آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے،آج ہم ملک بچانے نکلے ہیں میں نے اپنے ساتھ کے کرپٹ عناصر سے بھی اختلاف کیا۔

تازہ ترین