• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچز کیلئے لیول 3 کوچنگ کورس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کورسز میں عالمی اور ایشین ہاکی فیڈریشنز معاونت کرینگی ۔تمام ڈیپارٹمنٹل ، صوبائی اور ضلعی یونٹس کے کوچز شامل ہونگے، کامیاب کوچز لیول 3 کورس کے بعد لیول 2 اور لیول 1 کورس شروع کیا جائے گا، کورسز کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے کوچنگ نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں کی نرمی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق جولائی میں ہاکی فائیو لیگ ہوگی ۔ تیسرا چیف آف نیول ا سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ یکم تا آٹھ اگست کراچی جبکہماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8سے 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلاجائیگا۔

تازہ ترین