کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایف آئی ایچ کی تازہ ترین رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 17ویں سے 18ویں نمبر پر آگیا پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ انٹر نیشنل مقابلوں میں عدم شر کت کی وجہ سے ہماری پوزیشن خراب ہوئی ہے۔ جبکہ 17ویں پوزیشن پر موجود ویلز ٹیم نے حال ہی میں یورپین لیگ میں شرکت کے پوائنٹس حاصل کئے اور رینکنگ بہتر کرلی، پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے اپنے پوائینٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔