• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی محکموں نے بجٹ سے ہٹ کر ضمنی گرانٹس کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ( طارق بٹ ) کورونا وائرس کی خریداری اور اشتہاری ایجنسیوں کے بقایاجات جئ ادائیگی کی مد میں 24 ارب 93 کروڑ روپے اضافی خرچ کئے گئے ۔یہ بات بجٹ دستاویزات میں سامنے آئی ہے جبکہ ضمنی گرانٹس کے حوالے سے مختلف محکمے بجٹ میں مختص رقوم کے علاوہ اضافی فنڈز کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔اصل مٰیں نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے لئے بجٹ میں 68 کروڑ روپے مختص کئے گئے تاہم کورونا وائرس ویکسین کی خریداری پر تقریباَ 25 ارب اور اس سلسلے میں اشتہاری مہم پر 3 کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔وزارت صحت کے اضافی اخراجات میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے وبا سے نمٹنے کے لئے طبی آلات ، مشنری اور ادویات کی خریداری پر خرچ ہو ئے ۔

تازہ ترین