• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز ڈویژن کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 30 ارب روپے مختص

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ریلویز ڈویژن کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ میں 30ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ریلوے کے لیے 9ترقیاتی اسکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں، ان 9نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8ارب ستائیس کروڑ روپے ،بارہ جاری منصوبوں کے لیے21 ارب75 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ، نئے منصوبوں میں چمن تاافغانستان ٹریک کے لیے36کروڑ 76 لاکھ، کول ٹرمینلز کے لیے 20کروڑ ،کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے 20 کروڑ ، آ راینڈ ڈی پروجیکٹ انٹر لاکنگ سسٹم و ڈویلپمنٹ پروڈکشن یونٹ کے لیے دس کروڑ جبکہ 155ریلوے اسٹیشنز پر سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے 20 کروڑ بارہ لاکھ ،600بوگی ویگینز کی خریداری کے لے دس کروڑ، کراچی سرکلر ریلوے کی سی آر فیز ٹو کی بحالی کے لے دس کروڑروپے مختص کیے گئے ۔

تازہ ترین