• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان اور پشاور میں دو سو واٹر ہینڈ پمپ لگائے ،ماماویلفیئر آرگنائزیشن

پشاور(نمائندہ خصوصی)ماماویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صبیحہ خان اور منیجر خادم حسین کی طرف سے دو سالہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع سوات ،ضلع مردان اور ضلع پشاور میں دو سو واٹر ہینڈ پمپ لگائے گئے جس سے دو ہزار گھرانے مستفید ہو رہے ہیں ایک ہزار غرباء میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ تین سو معذوروں کو ویل چیئرز دی گئیں۔ تیس غریب یتیم بچوں و بچیوں کی اجتماعی شادی کروائی گئی جبکہ ایک سو پچاس غریبوں کو ریڑھیاں دی گئیں۔ مختلف مقامات پر پچاس سولرز ہینڈ پمپ لگائے گئے اقلیتی برادری کے 84معذوروں و بیوہ خواتین کو امدادی رقم دی گئی۔
تازہ ترین