• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت کا حجم خطے کے ممالک کے ناگزیر ہے، زاہدشاہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہدشاہ نے کہاکہ حکومت کے پاکستان، ایران اور ترکی ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ تاجر برادری نے سراہا ہے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بحال کرنے اور تجارت کا والیوم بڑھانا خطے کے ممالک کے ناگزیر ہے۔ پاکستان، ایران اور ترکی ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ خطے میں باہمی تجارت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا جس سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کی منڈیوں تک دونوںممالک کے بزنس کمیونٹی کو رسائی مل جائے گی، اان خیالات کا اظہار انھوں نے نوسال بعد پاکستان، ایران اور ترکی ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے یف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس پشاور میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سارک چیمبرکے نائب صدر حاجی غلام علی ،کے پی بی اوآئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داؤد بٹ ، کے پی بی آئی ٹی کے ڈائریکٹر صادق حسین، ہارون برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر نوابزدہ فیروز خان ، ایف پی سی سی آئی جنرل باڈی ممبر معمورخان، اپسیاءچیئرمین مشتاق احمد، ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو ممبرمنہاج باچا، چارسدہ چیمبرکے صدر ڈاکٹراحمد رضا، صوابی چیمبر سیکرٹری محمد سلمان سمیے بزنس کمیونٹی، چیمبرز ممبران اور گڈزٹرانسپورٹران نے شرکت کی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدنے کہا کہ اس منصوبے کی تکمل سے نئی منڈیاں بزنس کمیونٹی کو میسر ہوجائے گی۔ پاک چین راہداری منصوبے کے بعد پاکستان، ایران اور ترکی ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ خطے کےلئے گیم چینجر ہوگا ریل گاڑی کے ذریعے تجارتی مال پاکستان سے ریل کے ذریعے ترکی کے منڈیوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع منصوبے سے ریلوے کے خسارہ کمی میں مدد بھی جائے گی ڈائریکٹرفیروزخان نے کہاکہ اسلام آباد سے کراچی سے کوئٹہ / تفتان اور پھر استبول پہنچنے میں بزنس کمیونٹی کا کافی وقت بچ جائے گا اور مال آسانی سے وقت پر منڈیوں کی زینت بن جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں بیک وقت ایک ہزار میٹرک ٹن اٹھانے کی صلاحیت ہے اور بوگی وکنٹینر کے ذریعے پاکستان سے مال ترکی اور پھر یورپی منڈیوں تک پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین