پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ رمشا خان نے اداکار عفان وحید سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمیں معروف شخصیات کی نت نئی ویڈیوز اور مختلف انکشافات سُننے کو ملتے ہیں جن کے بعد صارفین کی جانب سے کبھی ان ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔
اب گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب دینے کے لیے سوچ میں پڑ گئیں۔
رمشا خان کو تین اداکاروں کے نام دیے گئے جن میں فیروز خان، عفان وحید اور شہزاد شیخ کا نام شامل تھا۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ’آپ ان تینوں اداکاروں میں سے کس کا قتل کریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ کریں گی؟‘
رمشا خان نے سوچ سمجھ کر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں عفان وحید سے شادی کرنا چاہوں گی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں فیروز خان کو ڈیٹ کروں گی جبکہ شہزاد شیخ کو مار دوں گی۔‘
رمشا خان کے جوابات سننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے عفان وحید والا فیصلہ بالکل درست کیا ہے۔
واضح رہے کہ رمشا خان نے ناصرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔
انہوں نے 2016ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اداکاری کا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود بھی بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔