• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی 29 سال پُرانی یاد تازہ کردی

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی 29 پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر لاہور میں قائم شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے ہمراہ دیگر لوگ اور بچے بھی موجود ہیں۔

عمران خان نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1992ء میں لی گئی تھی یعنی 29 سال پُرانی ہے۔‘

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 13 قبل ہی یہ تصویر شیئر کی ہے جس پر 62 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید