• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 200 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

لاڑکانہ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 200 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق  ویکسین نہ لگوانے پر مجموعی طور پر 200 اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں۔

 کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اہلکاروں کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔

کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی ناصرف تنخواہیں روکی جانے لگی ہیں، بلکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

تازہ ترین