سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں راز داری نہیں رہتی، فواد چوہدری وکیل ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی نہ پڑھائیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کو الیکشن کمیشن کے بجائے نادرا کے حوالے کر دیا گیا ، اس طرح حکومت جسے چاہے ووٹر لسٹوں میں شامل کرے گی جسےنکال دے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی سیاست کا کچھ پتا نہیں ، اوور سیز پاکستانیوں کیلئے الگ نشستیں رکھی جا سکتی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس سے بیرونی مداخلت کے دروازے کھل جائیں گے ، اس طرح کے اقدامات سے ملک اور قوم کیساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ۔