وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی پولیس کی حراست میں شہری ہلاک ہوگیا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے آئی جے پی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔
ہلاک ہونے والے شہری کےلواحقین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شہری حسن کو قتل کے مقدمے میں بند حوالات تھانہ کیا گیا تھا اور گزشتہ رات حسن کی حوالات میں موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے حکم پر غفلت برتنے والے افسران کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے پر اسلام آباد پولیس متوفی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔