تین بچوں کے باپ منصور کی پولیس حراست میں ہلاکت کا الزام ثابت ہونے پر انسپکٹرسمیت دو اہلکاروں کے خلاف شہری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کر لیا گیا جس کے بعد دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
فیصل کالونی ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی منصور کی غیر قانونی طور پر پولیس حراست میں ہلاکت کا الزام ثابت ہونے پر انسپکٹر راجہ اختر اور سب انسپکٹر بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق منصور کو تین چار روز تک پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گردوں پر لاتیں مارتے رہے جس سے منصور کے گردے ناکارہ ہو گئے اور وہ جاںبحق ہوگیا ۔
گزشتہ روز منصور کی ہلاکت پر لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔