اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے لیےکوروناویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا۔
سرکلر م یں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کا ہر افسر و ملازمین 30 روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔