وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کے دوران ایرانی نژاد امریکی شہری کو جعلی کاغذات پر پاکستان داخلے پر گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ایران گیا تھا جہاں اس کے کاغذات ضبط کیے گئے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کو امریکی شہری نے 15 ہزار ڈالر دیئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 15 ہزار ڈالر میں جعلی کاغذات پر امریکی شہری پاکستان پہنچا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے کے بعد اس نے امریکی قونصلیٹ سے اپنا پاسپوٹ حاصل کیا، اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کرلیا۔
امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملوث نیٹ ورک کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔