• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے، ریفرنس میں نامزد فرخ شاہ عبوری ضمانت پر تھے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق  فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ پر دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرخ شاہ مرکزی ملزم ہیں۔

تازہ ترین