• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس و مساجد کی خود مختاری پر بیرونی دباؤ قبول نہیں، فضل الرحمٰن

[embed_video1 url=https://g7mng6rporv3-hls-push.5centscdn.com/mp4/raw/625856175200 /combined.smil/playlist.m3u8style=center 5cent=1]


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کی خود مختاری پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیا ناس کردیا، سودی قرضوں والے بجٹ سے اگلی نسلیں مقروض ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس، مساجد کی خود مختاری پر بیرونی دباؤ قبول نہیں، وقف املاک بل آئین، شریعت اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہاکہ عوام کو ریلیف دینا سلیکٹڈ کے بس کی بات نہیں، پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

تازہ ترین