وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف سیکٹرز میں ڈیولپمنٹ پراجیکٹس اور ترجیحات پر غور کیا گیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی بجٹ کو فلاحی بجٹ کے طور پر بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ میں معاشی طور پر کمزور طبقے کی فلاح پر توجہ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ عوام، کاشت کار، صنعت کار اور محنت کش دوست ہوگا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ہم مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہاکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، محصولات میں اضافے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔