پنجاب حکومت اس سال صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کےمطابق صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے بجٹ کا کتابچہ الگ چھاپا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کو آبادی کے لحاظ سے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے جبکہ کورونا ویکسین کے لیے الگ بجٹ رکھا جارہا ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق انصاف اسکول پروگرام کے تحت 20 ہزار اسکول اپ گریڈ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 20 ہزار اسکولز اپ گریڈ ہونے سے 40 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوگی جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 8 نئی یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔
ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق اس بار کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔