بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 1030 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں49 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.75 فیصد رہی، گزشتہ روز کورونا کے کیسز کی شرح 7.67 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 2 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے باعث صوبے میں اموات کی تعداد 294 ہوگئی ہے۔