• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ملزم سے رشوت وصولی، ایف آئی اے افسر اور اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار ملزم سے ایف آائی اے اہلکاروںکی  مبینہ رشوت وصولی، دو ایف آئی اے افسر اور اہلکار کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ میں کمرشل بینکنگ سرکل میں تعینات انسپکٹر فرید خان، سب انسپکٹر محمد علی اور کانسٹیبل ذیشان سکندر  اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جاوید مگوں کی تحریری شکایت پر انکوائری رپورٹ کی سفارش پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین