گجرات (نمائندہ جنگ) ٹریفک پولیس گجرات کے زیر اہتمام عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایس ایس پی ٹریفک آصف ظفر چیمہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے کی۔، واک بھمبر روڈ نجی سکول سے شروع ہو کر مقامی میرج ہال کوٹلہ پر اختتام پذیر ہوئی۔