گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنمارضا ہارون کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے پاکستان کو مذہب،قومیت ،مسلک اور صوبے کی بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے تاکہ سیاسی جماعتیں چلتی رہیں،جس نےپاکستانیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔پنجاب ایم کیو ایم کے نائب صدر عبدالکریم المعروف ٹوکے خان پندرہ سالہ رفاقت چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔