• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی کمپنی کو غیر قانونی الاٹمنٹ، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے آصف زرداری کی کمپنی کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے جرم میں سابق سی ڈی اے ممبر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،نیب راولپنڈی نے سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں ملزمان پر 118کنال سے زائد سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،نیب کے مطابق ملزمان نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کی تھی، گرفتار ملزمان کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید