• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی حکومت ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرے گی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے پڑوسی ممالک پر نظر رکھنے کے لیے ایران کوجدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو جدیدترین سیٹلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے ، جس کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے، سعودی آئل فیلڈز اور اسرائیلی اڈوں پر گہری نظر رکھ سکے گا۔ مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ساختہ سیٹلائٹ میں جاسوسی کے لیے انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین