• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ

کراچی ( رپورٹ: سہیل افضل ) وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں ایک نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،اس ڈائریکٹوریٹ کا مقصد رسک مینجمنٹ نظام کو بہتر اور ریگولیٹ کرنا ہے ، تفصیلات کے مطابق ملکی درآمدات اور برآمدات کی عالمی معیار کے مطابق الیکٹرونکس کلیئرنس کے لیئے حکومت نے سنگل ونڈو کے نام سے ایف بی آر میں ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا خود مختار بورڈ آف ڈائریکٹرز ہے اس سنگل ونڈو کے تحت کسٹمز ، سیلز ٹیکس ، اسٹیٹ بینک ،پورٹس ، شپنگ کمپنیوںسمیت 74ادارے ایک نظام سے منسلک کئے جا رہے ہیں ، سنگل ونڈو کے تحت پہلے مرحلے میں ملک کی 60فیصد درآمدات و برآمدات کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے ہو گی یعنی اس کی ایگزمینیشن وغیرہ نہیں ہو گی ،رسک منیجمنٹ کے اس نظام کو مانیٹر کرنے کے لئے نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے فنانس بل کے تحت ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمپلائنس رسک منیجمنٹ ہو گا اس کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹرز ،ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ تعینات کیا جائے گا ، فناس بل کی منظوری کے بعد اس کا گزٹ نو ٹی فیکشن جاری کر دیا جائے گا ، فنانس بل کے تحت نئے مالی سال سے حکومت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل ڈی ٹیکس آرکیٹیکچر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میرین کے نام سے بھی 2 نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے فنانس بل کی منظوری کے بعد ان کے بھی نوٹی فیکشن جاری ہو جائیں گے۔

تازہ ترین