• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،مولانا امان اللہ حقانی

پشاور(جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،پچھلے دوسال میں مہنگائی ، بے روزگاری میں ایک سے دوسو فیصد اضافہ کردیااور اس سال کا بجٹ الفاظ کا گورگھ دھندے کے سوا کچھ نہیں ہے، مہنگائی کے خاتمے اور غریب عوام کے ریلیف کے لئے کوئی اقدامات نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی صنعت کی ترقی کے نام پر600ارب روپے ملک کے امیروں میں تقسیم کیاگیا اور بجٹ امیروں کے لئے گاڑیاں سستی کرنے کی نوید سنارہاہے جبکہ آٹا، دال، چاول ،چینی، بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی بجٹ میں دوربین سے دیکھنے میں بھی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیرسے بنایا جس کے ثمرات جولائی سے قوم کے سامنے آئینگے، مہنگائی، بے روزگاری مزید بڑھے گی اور عوام غربت کی لکیر سے نیچے جائینگے، وزیر خزانہ کے پورے بجٹ تقریر میں غریب عوام کے لئے کوئی ریلیف بیان کیا اور نہ ہی آٹے، دال ، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش سمیت ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین