• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کا لائحہ عمل نہیں پیش کیا گیا، فائق شاہ

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وفاقی بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کا لائحہ عمل نہیں پیش کیا گیا ہے عوام تین سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ بے روزگاری ایک اژدھا بن کر کھڑی ہے لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان نے بے روز گا ر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹیکس نہ لگانا ‘ زراعت اور بجلی پر ریلیف دینا خوش آئند ہے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ جہالت ہمارے ملک کا اہم ایشو ہے تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی تعلیم کی مد میں بہت کم بجٹ رکھا گیا ہے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت ماحول پیدا کرے چھوٹی گاڑیوں میں ریلیف بھی اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ اور سال بھر مالیاتی اداروں سے معاہدے خطرناک حد تک نقصان دہ ہیں ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی حکمرانوں اور اپوزیشن دونوں کا محاسبہ کر رہی ہے ۔
تازہ ترین