• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شیر شاہ میں دکاندار سے ڈاکو 13 لاکھ روپے چھین کر فرار


کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دکاندار سے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو 13 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیرشاہ میں خیبر موبائل مارکیٹ کے پاس سے 3 ڈاکو دکاندار سے 13لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، متاثرہ شخص کی موبائل ایزی لوڈ اور آن لائن کیش کی دکان ہے۔

دکاندار دکان سےگھر جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 3ملزمان نے روکا اور اسلحہ کے زور پر 13لاکھ روپے لوٹے، پولیس کو ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ متاثرہ دکاندار کے کسی جاننے والے نے ڈاکوؤں کو مخبری کی ہے۔

دکاندار سے 13 لاکھ روپے کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل سوار 3ڈاکو پہلے سے کھڑے تھے جونہی دکاندار پہنچتا ہے تو ملزمان اسے روکتے ہیں ۔

ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 13لاکھ روپے لیکر فرار ہوجاتےہیں جبکہ فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح ہیں۔

تازہ ترین