• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل ہے: رابی پیرزادہ

میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بھی موجود ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’بانی پاکستان کی یہ پینٹنگ بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔‘

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’شاید آپ نہیں جانتے کہ پینٹنگ میں قائدِاعظم کا چہرہ بنانا بہت مشکل ہے جبکہ یہ پنٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اتنی مضبوطی، ارادہ اور درد ہر شخص نہیں اُٹھا سکتا، ہم بہت خوش قسمت ہیں جو ہمیں قائداعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر ملا۔‘

رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ ’آج ہم کیا ہیں؟ قوم یا ہجوم؟ بس یہ سوچنا ہے۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سال2019ء میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی طلب کی تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ اللّہ اُن کے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

اپنے پیغام کے آخر میں رابی پیرزادہ نے لکھا تھا کہ ’اللّه پاک جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

تازہ ترین