• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کیساتھ کام کرنے میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا: یاسر نواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ اُنہیں کبھی بھی اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے میں کبھی کوئی پریشانی یا مشکل نہیں ہوئی۔‘

یاسر نواز نے کہا کہ ’میں نے نیلم منیر کے ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جو ناصرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ اُن کی شوٹنگ کے دوران کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔‘

اداکار نے کہا کہ ’جب آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ناصرف آن کیمرہ آپ کے اُن کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں بلکہ کیمرہ کی پیچھے بھی سب ٹھیک ہونا چاہیے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ایک آرٹسٹ کے لیے اچھا انسان ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور نیلم منیر باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی ایک اچھی انسان بھی ہیں۔‘

یاد رہے کہ اسی شو کے دوران میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔‘

یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید