• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 1017 نئےکیسز، 19 مریضوں کا انتقال ہوگیا

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1017 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 797 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 7572 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1133 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ یہ  تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 93 ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین