وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کل اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
ترجمان محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقے کے لیے سازگار ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب نے بتایا کہ بجٹ میں صنعتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بتایا کہ بجٹ کسانوں، مزدوں اور سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری لائے گا۔
ترجمان محکمہ خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع کی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں لاہور کے لیے صاف پانی اور تجارتی انفرااسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شامل مواصلات کے منصوبے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں سڑکوں کی مرمت کا منصوبہ متعارف کروایا جارہا ہے۔