کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چار سے چھ مسلح ملزمان ناصر جمپ کے قریب واقع نجی پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے رقم اور پمپ کے عملے اور صارفین سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں یہاں صرف رول آف لاء کے لیے آیا ہوں۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک انتظامات اور روڈ سیفٹی اقدامات کے بغیر الیکٹرانک چالان کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سمندری طوفان ملیسا جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا۔
پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی جانب سے نویں جماعت سال 2025ء کے نتائج میں مجموعی نمبرز اور گریڈز جاری نہ کرنے کے معاملے پر صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو نے سخت نوٹس لے لیا۔
پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی تازہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر لب کشائی کر دی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔
سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ آج پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک کافی اہم اعلان کرنا ہے
رواں ماہ دوحا میں ہونے والے غزہ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیل جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی کر چکا ہے۔
ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے چیف، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریکِ انصاف کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
بھارتی کسان خاتون مہیندر کور نے بالی ووڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت کو معاف نہ کرنے کی ٹھان لی۔