• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین حج پیکیجز کی منظوری، کم سے کم فیس 12ہزار ریال مقرر درخواستوں کی وصولی شروع

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دے دی گئی ہے، کم سے کم فیس 12 ہزار ریال مقرر ، وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں وصول ہونے کا عمل شروع ہوگیاہے، کورونا کے انسداد کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے ، سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ امسال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کروائے گئے ہیں، پہلا پیکیج گیسٹ سپیشل ٹاور ، عازمین کو منیʼ ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ اور واپسی شامل ہوگی، جسکی کی فیس 16،560.50 ریال فی کس ہے -دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل خیمہ ہے، جس میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائے گا، ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام خدمات، مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت کی فیس 14381.95 ریال فی کس مقرر کی گئی ہے،ترجمان وزارت حج وعمرہ ے کہا ہے کہ تیسرا حج پیکیج گیسٹ عوامی خیمہ ہے، جس میں ایس او پیز کے ساتھ خدمات، مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت کے ساتھ - فیس 12113.95 ریال فی کس رکھی گئی ہے،ان تمام پیکیجزمیں ادائیگی کے وقت ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی وصول کی جائیگی، دوسری جانب حج عمرہ اور وزٹ قومی کمیٹی کے ممبر محمد بن یحییٰ سمیع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے تسلسل کے باوجود ، مملکت نے صحت اور سلامتی کے لئے تمام انتظامات کیے ہیں ۔ حجاج کرام اس سال 178 کمپنیاں اور ادارے عازمین حج کی خدمات انجام دیں گے ۔

تازہ ترین