• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا شرائط کی وجہ سے ابھی تک کسی ملک کو آم نہیں بھیجے گئے، وزارت خارجہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان اپنی سفارتی روایات کے مطابق ہر سال دوست ملکوں کو آم تحفتاًبھیجتا ہے اس مقصد کیلئے پاکستان کی وزارت خارجہ ان دوست ممالک کی ایک فہرست تیار کرتا ہے جن میں مطلوبہ قواعد وضوابط کیساتھ ساتھ پروازوں کی دستیابی بھی شامل ہے۔

گزشتہ سال سے کووڈ 19سے متعلق کچھ شرائط بھی زیر غور ہیں اسلئے موجودہ سال کیلئے یہ عمل منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے اور ابھی تک کسی ملک کو آم نہیں بھیجے گئے ہیں۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے شائع ہونے والی بعض خبروں کے استفسار پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے اس ضمن میں کچھ رپورٹس دیکھنے میں آئی تھیں اور بھارتی میڈیا کے ایک حصے نے انہیں غلط اور غیرذمہ دارانہ انداز میں مشتہر کیا، ہم ان تمام اطلاعات کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہیں ۔

تازہ ترین