• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورٹ منرو میں ملتان کی خاتون سے ہوٹل میں مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

سخی سرور‘ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ) فورٹ منرو میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی خاتون سے ہوٹل میں مبینہ زیادتی، بی ایم پی تھانہ فورٹ منرو نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دنیا پور روڈ ملتان کی رہائشی خاتون (م) دختر فلک شیر نے بتایاکہ وہ اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ فورٹ منرو سیر و تفریح کی غرض سے آئی ہوئی تھی جہاں پر ملزم کشور الحسن جو اسکا جاننے والا تھا نے کہا اس کی بہنیں بھی آئی ہوئی ہیں جو میری سہیلیاں ہیں چلو ہوٹل میں آپ کی ان سے ملاقات کراتا ہوں ،جب ہوٹل پہنچے میری سہیلیاں موجود نہ تھیں، ملزم نے کمرے کے دروازے بند کر کے مجھ سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ خاتون (م) دختر فلک شیر کے بیان پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ فورٹ منرو میں ملزم کشور الحسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

تازہ ترین