• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بس میں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد زخمی

نارتھ کراچی میں بس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پراپرٹی ڈیلر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انڈا موڑ پر حبیبیہ مسجد کے قریب پیش آیا۔ 

ویسٹ زون پولیس کے ڈی ایس پی ایڈمن ناصر بخاری کے مطابق دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ بس کے اندر گھس کر کی جس میں ملزمان کا ٹارگٹ 60 سالہ غلام قاسم نامی شخص تھا جو نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ 

غلام قاسم کی مختلف لوگوں سے مقدمے بازی بھی ہے اور اسی سلسلے میں وہ آج گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلا تھا کہ بس میں بیٹھتے ہی ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے غلام قاسم اور بس میں اس کے ساتھ بیٹھا ہوا پچاس سالہ ظفر ولد مقصود بھی زخمی ہوا، زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ریسکیو ورکرز کی جانب سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

تازہ ترین