• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی دوست ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں، ماہ نور بلوچ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے قاسم یار تیوانہ کو اپنا حقیقی دوست قرار دے دیا۔

انہوں نے طویل مدت بعد انسٹاگرام پر قاسم یار تیوانہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقی دوست روحانی طور پر ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔

ان کی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے جہاں مداح ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کررہے ہیں تو وہیں کچھ ان سے ان کی ڈائیٹ کے حوالے سے بھی پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ قاسم یار تیوانہ کا شمار ماہ نور بلوچ کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔


اس سے قبل بھی انہوں نے قاسم کے ساتھ ہی ایک تصویر کچھ دیر کیلئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی ۔

یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ برس اپنی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اور خوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

تازہ ترین