• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی نے دوبارہ لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

حسن علی کو ذاتی وجوہات کی بناء پر آج شام ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونا تھا لیکن اب وہ فرنچائز کے ساتھ ہی رکیں گے۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا ۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آنے اور پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہ لینے کا کہا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ حسن علی بقیہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں وہ ببل سے باہر چلے گئے ہیں۔

اس متعلق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

تازہ ترین