• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کتنے امریکی صدور کی ونڈسر کاسٹل میں میزبانی کرچکی ہیں؟

ملکہ الزبتھ دوئم چند برسوں میں اب تک 4 امریکی صدور کی ونڈسر کاسٹل میں میزبانی کرچکی ہیں، جبکہ اب جوبائیڈن پانچویں امریکی صدر بن گئے ہیں جنہوں نے ونڈسر کاسٹل میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی۔

شاہی محل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ملکہ برطانیہ کی امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں ۔


ان تصاویر کو شیئر کرتے ہو ئے شاہی محل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ’آج ، ملکہ نے ونڈسر کاسٹل میں صدر بائیڈن اور امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا استقبال کیا۔‘

اسی بیان میں بتایا گیا کہ ’ملکہ اب تک 4 امریکی صدور کی ونڈسر کاسٹل میں میزبانی کرچکی ہیں۔‘

جوبائیڈن13 ویں امریکی صدر ہیں جن کی ملکہ سے ملاقات ہوگی، جبکہ ریاست کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے ، ملکہ عالمی رہنماؤں اور اہم سفارتی شخصیات سے باقاعدگی سے بات کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ صدرڈاکٹر بائیڈن جی 7 سمٹ کے لئے برطانیہ میں ہیں، ملکہ اور شاہی خاندان کے ممبران نے جمعہ کو جی 7 سربراہان کے استقبال میں شرکت کی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید