• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کراچی میں رواں ماہ  17 اور 18جون کو معتدل بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اس بار مون سون جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق مون سون میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اسلام آباد ظہیر بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

تازہ ترین