پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، تین سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی۔
حمزہ شہباز نے اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اراکین اسمبلی اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت متحد ہے اور متحد رہے گی، ہماری جماعت کے بارے میں جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے بعد پنجاب کا دورہ کروں گا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومتی ترجمان ٹی وی ٹاک شوز میں ایسا جھوٹ بولتے ہیں کہ جھوٹ بھی شرما جاتا ہے۔