• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگن آلتان کی اہلیہ کے ساتھ نئی خوبصورت تصویر

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔

اداکار انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

نیسلیشا الکوچلر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم گالوں پر گلابی پن کو دھوپ نہیں بلکہ خوشی کی خوشی کہتے ہیں۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو دھوپ سے بچاتے ہیں!‘

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑے کی یہ نئی تصویر مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔

نیسلیشا الکوچلر کی اس پوسٹ پر انگین آلتان کے مداحوں اور ساتھی شوبز اسٹارز کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید